PCI logo

Pakistan-China Institute

Realizing the Future Collectively

پی سی آئی-ملکی سطح کا بہترین بی آر آئی پروجیکٹس پر محیط فوٹوگرافی مقابلہ 2023


چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو(بی آر آئی) کا ایک اہم فلیگ شپ منصوبہ ہے جس نے گزشتہ دہائی کے دوران پاکستان میں نمایاں پیش رفت حاصل کی ہے۔ رواں سال بی آر آئی اور سی پیک کی 10ویں سالگرہ خوش و خروش سےمنا ئی جا رہی ہے اور اس کے تحت پاکستان میں ہونے والی مثبت تبدیلیوں کو اجاگر کرنا بھی نہایت ضروری ہے۔ اس سنگ میل کی روشنی میں پاکستان چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) ملکی سطح پرفوٹوگرافی مقابلے کے ذریعے سی پیک کی 10ویں سالگرہ کو ایک منفرد انداز میں منانے کا اعزاز حاصل کر رہا ہے۔ اس مقابلے کا مقصد پاکستان میں سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو ( بی آر آئی) منصوبوں کے فوائد اور اثرات کا احاطہ کرنا ہے جس میں باصلاحیت فوٹوگرافروں کو ان پراجیکٹس کے مثبت اثرات پرمبنی تصویر کشی کرنے کی دعوت دی جاتی ہے۔

مرکزی خیال:


فوٹو گرافی کے مقابلے کا مرکزی خیال پاکستان میں سی پیک منصوبوں کےمعیشت، انفراسٹرکچر اور ماحولیات پر گہرے اثرات پر مبنی ہے۔

کیٹگریز:


انفراسٹرکچر اینڈ ڈویلپمنٹ: سی پیک کے تحت فزیکل انفراسٹرکچر اور ترقیاتی منصوبوں کی منظر کشی کرنے والی تصاویر۔
کمیونٹی پر مبنی کہانیاں: ایسی تصاویر جو ان افراد یا کمیونٹیز کی کہانیاں بیان کرتی ہوں جنہوں نے سی پیک پروجیکٹس سے فائدہ اٹھایا ہے۔
ماحولیاتی اثرات: سی پیک پروجیکٹس کے ماحولیاتی پہلوؤں اور پائیداری کو اجاگر کرنے والی تصاویر۔

مقابلے میں شامل ہونے کی آخری تاریخ

تصویرجمع کرانے کی آخری تاریخ: 07 اکتوبر 2023


قواعد و ضوابط:

کسی عمر یا علاقے کی تفریق کے بغیر تمام پاکستانی شہری بالخصوص پیشہ ور فوٹوگرافرز شمولیت کے اہل ہیں۔
تصاویر میں فوٹو گرافرز پاکستان میں سی پیک سے منسلک مضامین کی تصویر کشی کریں۔
انٹریزمیں شرکت کنندہ کے پاسپورٹ /یاکمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کی اسکین شدہ کاپی اور جے پی جی فارمیٹ میں تصویر کے ساتھ رابطے کی تفصیلات شامل ہونی چاہئیں۔

ہر جمع کرائی گئی تصویر کے ساتھ فوٹوگرافر کا نام اور ای میل پتہ شامل ہونا چاہیے۔ تصاویر جمع کرواتے وقت"مائی فوٹو" کو سبجیکٹ لائن کے طور پر استعمال کریں اور درج ذیل ای میل ایڈریس پر ارسال کریں : photo.contest@pakistan-china.com

انعامات:

پہلاانعام: 100,000 پاکستانی روپیہ (1 انعام)
دوسرا انعام: 80,000 پاکستانی روپیہ (3 انعامات)
تیسرا انعام: 50,000 پاکستانی روپیہ(6 انعامات)
حوصلہ افزائی کے ایوارڈز: 50 بہترین تصاویر کو سووینئرز پیش کیے جائیں گے۔
آئیے،فوٹو گرافی کے فن کے ذریعے پاکستان میں سی پیک اور بی آر آئی پروجیکٹس کے مثبت اثرات کا احاطہ کرتےہوئے 10 سالگرہ جوش و جذبے سے منانے کے لیے ہمارے ساتھ اس سفر میں شامل ہوں۔ اس تاریخی ایونٹ کا حصہ بنیں اور فوٹو گرافی کے ذریعے اپنے کیمرے کی آنکھ سے بی آر آئی اور سی پیک کے روشن پہلو ؤں کو اجاگر کریں ۔