Home Latest News Urdu چین ڈرگ فری زون کے قیام کے لئے پاکستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کے لئے تیار۔۔۔۔۔
Latest News Urdu - December 7, 2019

چین ڈرگ فری زون کے قیام کے لئے پاکستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کے لئے تیار۔۔۔۔۔

SourcePCI

چین اور پاکستان نے خطے کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے مل کر کام کرنے پر باہم اتفاقِ رائے کیا ہے۔چینی سفارت خانہ کی ڈپٹی چیف آف مشن پانگ چُھنشی نے وزیر سیفران و انسداد منشیات شہریار خان آفریدی سے وزارت انسداد منشیات میں خصوصی ملاقات کی ہے۔چینی سفارت خانہ کی ڈپٹی چیف آف مشن پانگ چھُنشی اور وفاقی وزیر سیفران شہریار آفریدی نے سی پیک کی شاہراہ کو منشیات سے پاک روٹ بنانے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔وفاقی وزیر انسداد منشیات نے چینی ڈی سی ایم کو منشیات کی تجارت کے سدباب کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے چینی مدد کی فراہمی کی اہمیت پر زور دیا۔اس موقع پر چینی سفارت خانہ کی ڈی سی ایم نے انسداد منشیات کے تدارک میں پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبہ کے دوسرے مرحلے میں خصوصی اقتصادی مرحلے زیرِ تعمیر ہیں جس سے پاکستانی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع پیدا ہونگے جس سے خطے پی نمو ممکن ہوجائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

خصوصی اقتصادی علاقوں میں گیس کی فراہمی کے لئے کوششیں تیز۔۔۔۔

سوئی نارتھرن گیس پائپ لائنز لمٹیڈ (ایس این جی پی ایل) اور سوئی ساؤتھرن گیس کمپنی لمٹیڈ(ایس…